بریکنگ نیوز
Home / شوبز / 2016 پاکستانی فنکاروں کی مصروفیات کا سال رہا

2016 پاکستانی فنکاروں کی مصروفیات کا سال رہا

کراچی۔ 2016 پاکستانی فنکاروں کی مصروفیات کا سال رہا اور ان کو لے کر بنائی گئی فلموں نے باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل کی۔

پاکستانی فنکاروں کے خلاف بھارتی ہندو انتہا پسند تنظیموں کی دھمکیوں کے بعد پاکستانی فنکار مشکلات کا شکار ہوگئے، سال2016 میں پاکستانی فنکاروں کی بھارتی فلمیں پاکستان میں نمائش کے لیے پیش نہیں کی جاسکیں۔

جب کہ کوئی بھی بھارتی فلم ساز پاکستانی فنکاروں کو اپنی فلموں میں کام دینے کے تیار نہیں، جس کے بعد بھارتی فلموں میں کام کرنے والے فنکاروں نے پاکستان میں بننے والی فلموں میں کام کرنے کا فیصلہ کیا اور انھوں نے فلم میکر سے رابطے بھی شروع کردیے۔