بریکنگ نیوز
Home / کھیل / ڈبل سنچری کے بعد کئی ریکارڈ اظہر علی کی جھولی میں آ گرے

ڈبل سنچری کے بعد کئی ریکارڈ اظہر علی کی جھولی میں آ گرے

لاہور۔  آسٹریلیا میں ڈبل سنچری بنانے اور ایک سال میں یہ کارنامہ دو بار انجام دینے والے پہلے پاکستانی بیٹسمین بن گئے۔

باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں ڈبل سنچری کے بعد متعدد ریکارڈز اظہر علی کی جھولی میں آ گرے۔ ون ڈے کپتان اظہر علی  آسٹریلیا میں ڈبل سنچری بنانے اور ایک سال میں یہ کارنامہ 2 بار انجام دینے والے پہلے پاکستانی بیٹسمین بن گئے ہیں۔

میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی اوپنر اظہرعلی نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے جہاں شائقین سے خوب داد وصول کی وہاں ڈبل سنچری بنانے کے بعد کئی ریکارڈ اپنے نام کرنے میں بھی کامیاب رہے۔ وہ پہلے پاکستانی بیٹسمین ہیں جنہوں نے ایک سال میں 2 ڈبل سنچریاں بنائی ہیں۔