بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / سکھرتیز رفتار کوچ الٹنے سے تین خواتین سمیت 5 افرادجاں بحق، 15

سکھرتیز رفتار کوچ الٹنے سے تین خواتین سمیت 5 افرادجاں بحق، 15


سکھر ۔ سکھر میں سانگی کے قریب تیز رفتار کوچ الٹنے سے تین خواتین سمیت پانچ افراد جاں بحق اور 15 سے زائد زخمی ہو گئے۔ سکھر کے قریب تیز رفتاری کے باعث ایک اور حادثہ مسافر منزل پر پہنچنے سے پہلے ہی موت کی آغوش میں چلے گئے۔ بد قسمت کوچ پنجاب سے کراچی کی طرف آرہی تھی کہ سکھر کے علاقے سانگی کے قریب قومی شاہراہ پر تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔

حادثے کے نتیجے میں 15 سے زائد مسافر زخمی ہو گئے جس میں سے پانچ زندگی کی بازی ہار گئے۔ حادثے کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں۔ زخمیوں کو سکھر اور پنو عاقل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔