بریکنگ نیوز
Home / بزنس / خیبر پختونخواہ کے پاک چین راہداری میں شمولیت سے پاکستان اور زیادہ مضبوط ہو گا، احسن اقبال

خیبر پختونخواہ کے پاک چین راہداری میں شمولیت سے پاکستان اور زیادہ مضبوط ہو گا، احسن اقبال

بیجنگ ۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ کے نئے منصوبوں کی پاک چین راہداری میں شمولیت سے پاکستان اور زیادہ مضبوط ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیجنگ م یں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک سے ملاقات کے دوران کیا۔ احسن اقبال نے کہا ہے کہ کوشش ہے کہ راہداری منصوبے میں تمام صوبوں کو شامل رکھا جائے اور پسماندہ علاقوں کی ترقی وزیراعظم نواز شریف کے خواب کی تعبیر ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی سی پیک میں شمولیت پر اظہار اطمینان سے پاکستان اور زیادہ مضبوط ہو گا۔ وفاقی وزیر نے جوائنٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی میں کامیاب ملاقاتوں پر وزیراعلیٰ پرویز خٹک کو مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ نے کہا ہے کہ سی پیک میں شمولیت پر اظہار اطمینان ہے اور جے سی سی میں آکر اچھا لگا اور کافی کامیاب ملاقاتیں ہو رہی ہیں۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر احسن اقبال اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک چین کے شہر بیجنگ میں جے سی سی میں شمولیت کے لئے چین گئے ہوئے ہیں۔