بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / انتہائی مشکل سفر کے بعد ملک کو درست سمت میں گامزن کردیا ، مریم اورنگزیب

انتہائی مشکل سفر کے بعد ملک کو درست سمت میں گامزن کردیا ، مریم اورنگزیب

اسلام آباد۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ دہشتگردی کی دیمک نے غیر ملکی سرمایہ کاری اور معیشت کو تباہ کیا ، حکومت نے انتہائی مشکل سفر کے بعد ملک کو درست سمت میں گامزن کردیا ہے ۔ بدھ کے روز اسلام آباد میں ایوان صنعت و تجارت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملکی ترقی میں صنعتی اور کاروباری شعبوں کا سماجی اور اقتصادی ترقی میں اہم کردار رہا ہے مگر بدقسمتی سے پاکستان میں دہشتگردی کی دیمک نے غیر ملکی سرمایہ کاری اور معیشت کو تباہ کیا حکومت اور سکیورٹی فورسز نے مل کر ملک سے بہت حد تک دہشتگردی کا خاتمہ کردیاہے ۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور ان کی حکومت انتہائی مشکل سفر طے کررہی ہے حکومت کی دن رات محنت کے باعث پاکستان طویل عرصے کے بعد درست سمت میں جارہا ہے ملک میں افراط زر میں ریکارڈ کمی کے علاوہ اقتصادی اعشاریوں میں بہتری آئی ہے صنعتی شعبے میں ترقی کیلئے حکومت لوڈ شیڈنگ کے بغیر بجلی فراہم کررہی ہے چند ماہ کے لئے ہی سہی ہم نے زیرو لوڈ شیڈنگ کرکے دکھائی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے وزیراعظم نے چشمہ تھری کا افتتاح کردیا ہے۔

340 میگا واٹ بجلی سسٹم میں آئے گی اور آئندہ سال چشمہ فور کا بھی افتتاح کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی بڑی تعداد پروڈکشن کی تعلیم حاصل کررہی ہے وزیراعظم نواز شریف نے ہدایت کی ہے کہ فلم پروڈکشن میں بہتری لائی جائے دنیا کے سامنے پاکستان کا مثبت امیج اور کلچر کو فلم کے ذریعے پیش کریں