بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / بھارت پاکستانی عملے کو تحفظ فراہم کرے، عبدالباسط

بھارت پاکستانی عملے کو تحفظ فراہم کرے، عبدالباسط


نئی دہلی۔ بھارت میں شرپسندوں کی جانب سے دھمکیاں ملنے کے بعد پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے بھارتی وزاتِ خارجہ کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ ویانا معاہدے کے تحت حکومت تمام سفارتی عملے کو تحفظ فراہم کرے۔

ذرائع کے مطابق بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط کو نامعلوم نمبر سے دھمکی آمیزکال موصول ہوئی جس میں گمنام شر پسند نے فوری بھارت نہ چھوڑنے کی صورت میں خطرناک نتائج کی دھمکیاں دیں۔

بعد ازاں پاکستانی ہائی کمیشن نے بھارتی حکام کو دھمکی آمیز کال کی اطلاع دی اور بھارت وزارت خارجہ کو دھمکیوں دے متعلق خط  تحریر کرتے ہوئے تمام سفارتی عملے کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

عبدالباسط کی جانب سے  حکام کو تحریر کیے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ’’بھارت ویانا معاہدے کی پاسداری کرتے ہوئے تمام سفارتی عملے کو  فوری طور تحفظ فراہم کرے اور دھمکیاں دینے والے شرپسند عناصر کے خلاف کارروائی عمل میں لائے‘‘۔

ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے بھارت میں متعین پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کو دھمکی دیے جانے کے بعد پاکستانی سفارتی عملے کو ہائی کمیشن میں اکھٹے ہونے کی ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔

قبل ازیں جنگی جنون رکھنے والے ملک کے شرپسندوں کی جانب سے پاکستانی فنکاروں کو بھی ہراساں کیا گیا تھا، جس کے بعد بھارت میں مقیم فنکار پاکستان منتقل ہونا شروع ہوگئے ہیں تاہم اس ضمن میں ابھی تک کوئی مجرم گرفتار نہیں کیا جاسکا۔