بریکنگ نیوز
Home / شوبز / رشی کپور بھتیجی کرینا کے حق میں میدان میں آگئے

رشی کپور بھتیجی کرینا کے حق میں میدان میں آگئے

ممبئی۔ سیف علی خان اور کرینہ کپور کے بیٹے کا نام تیمور رکھے جانے پر تنازع کھڑا کرنے والوں کو رشی کپور نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔

سیف علی خان  اور کرینہ کپور کے بیٹے تیمور علی خان نے دنیا میں آتے ہی شہ سرخیوں میں جگہ بنالی اور چند ہی دنوں میں کافی شہرت بھی حاصل کرلی، سیف اور کرینہ کی جانب سے بیٹے کا نام تیمور علی خان رکھے جانے پر ایک نیا تنازع کھڑاہوگیا تھا اور سوشل میڈیا پر انہیں شدید تنقید کا نشانا بنایا گیا تاہم اب کرینہ کے انکل رشی کپور میں اپنے نواسے کے دفاع میں بول پڑے اور تیمور کے نام پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔