بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / بھارت غلط فہمی میں نہ رہے، ایسا کوئی حملہ ہوا تو بھرپور جواب دیا جائے گا، عاصم سلیم باجوہ

بھارت غلط فہمی میں نہ رہے، ایسا کوئی حملہ ہوا تو بھرپور جواب دیا جائے گا، عاصم سلیم باجوہ


راولپنڈی ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ بھارتی سرجیکل اسٹرائیکس کا دعویٰ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت غلط فہمی میں نہ رہے اگر ایسا کوئی حملہ ہوا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے رات کے دو بجے فائرنگ شروع کیا ، اور صبح 6 بجے تک جاری رہا ، پاکستان نے بھارت کی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا، جس کے بعد فائرنگ کا سلسلہ رک گیا۔

عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر کراس بارڈر فائرنگ ہوئی، ایل او سی پر سرجیکل اسٹرائیکس کا بھارتی دعویٰ جھوٹ اور بے بنیاد ہے، یہ جھوٹا دعویٰ اپنی عوام کو مطمئن کرنے کی کوشش ہے، بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے نہ کسی قسم کی سرجیکل اسڑائیکس ہوئی اور اگر ایسا حملہ ہوا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بدقسمتی کی بات ہے بھارتی ڈی جی ایم او جھوٹ بول رہے ہیں، بھارت کو ایسی حرکتوں سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔