بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / سپریم کورٹ ، آؤٹ آف ٹرم پروموشن پر نظر ثانی کی تمام درخواستیں خارج

سپریم کورٹ ، آؤٹ آف ٹرم پروموشن پر نظر ثانی کی تمام درخواستیں خارج

اسلام آباد۔سپریم کورٹ نے آؤٹ آف ٹرم پروموشن پر نظر ثانی کی تمام درخواستیں خارج کردیں ۔آؤٹ آف فرم پروموشن کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا سپریم کورٹ کے اس فیصلے سے دس ہزار سے زائد پولیس اہلکار متاثر ہونگے

سپریم کورٹ کے لارجر بینچ نے جس میں انور ظہیرجمالی کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الحسن جسٹس اعجاز افضل جسٹس امیر ہانی مسلم اور جسٹس مشیر عالم پر مشتمل بینچ نے 14دسمبر کو اس کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج جسٹس امیر ہانی مسلم نے پڑھ کر سنایا ہے

چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے بینچ کے ذاتی اراکین سے اختلاف کیا ہے عدالت نے آئی جی پنجاب ہوم سیکرٹریز سمیت متعلقہ اتھارٹیز کو فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ پولیس افسران کی پرموشن ان کے بیچ میڈ کے ساتھ طے کی جائیں