بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ملکی دفاع ناقابل تسخیر ہے، شہباز شریف

ملکی دفاع ناقابل تسخیر ہے، شہباز شریف


وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے ، دشمن کسی بھول میں نہ رہے ۔

کنٹرول لائن پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ پر اپنے ردعمل میں وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی قوم اور پاک افواج کسی بھی بیرونی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہیں ،کوئی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاک افواج وطن عزیز کے ایک ایک انچ کے دفاع کی صلاحیت رکھتی ہیں ، یہ وقت اتحاداور یکجہتی کا ہے ،پوری قوم افواج کے ساتھ کھڑی ہے ۔