بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / مقبوضہ کشمیر، بھارتی فورسز کا پر امن مظاہرین پر طاقت کا وحشیانہ استعمال

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فورسز کا پر امن مظاہرین پر طاقت کا وحشیانہ استعمال

سرینگر۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس کی طرف سے پلوامہ چوک میں پرامن مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال کے نتیجے میں جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محمد یاسین ملک غیر کشمیری ہندو ریفوجیوں کو مقبوضہ علاقے کے ڈومیسائل سرٹیفکیٹس دینے کے کٹھ پتلی انتظامیہ کے ناروا اقدام کے خلاف پلوامہ چوک میں ایک پر امن احتجاجی مظاہرے کی قیادت کر رہے تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے محمد یاسین ملک کو زخمی حالت میں حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر مقام پر منتقل کردیا۔

محمد یاسین ملک بھارتی پولیس کی چکمہ دیکر آج علی الصبع سرینگر سے ضلع پلوامہ پہنچے میں کامیاب ہو گئے تھے۔ مقبوضہ کشمیر میں غیر کشمیری ہندو ریفوجیوں کو مقبوضہ علاقے کے ڈومیسائل سرٹیفکیٹس دینے کے کٹھ پتلی انتظامیہ کے اقدام کے خلاف آج سرینگر اور دیگر قصبوں میں مکمل ہڑتال کی گئی ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ہڑتال کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل متحدہ مزاحمتی قیادت نے دی تھی۔ دریں اثنا قابض بھارتی فورسز نے ضلع پلوامہ کے علاقے سمبورہ میں پر امن مظاہرین پر طاقت کا وحشیانہ کرتے ہوئے کم از کم 8افراد کو زخمی کر دیا۔