بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پاکستان ہمسائیہ ممالک سے پرامن تعلقات کا خواہاں ہے، سرتاج عزیز

پاکستان ہمسائیہ ممالک سے پرامن تعلقات کا خواہاں ہے، سرتاج عزیز

اسلام آباد۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان ہمسائیہ ممالک سے پرامن تعلقات کا خواہاں ہے ۔ سفارتکار اپنے فرائض پیشہ ورانہ امور اور دیانتداری سے ادا کریں تاکہ بین الاقوامی تعلقات کے چیلنجز کا مقابلہ کرسکیں ۔ جمعہ کے روز اسلام آباد میں خصوصی سفارتی کورس کے تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان فارن سروس اکیڈمی نے ملک کے بہترین سفارتکار پیدا کررہی ہے سفارتی کورس کرنیوالوں کیلئے معلومات کا حصول ضروری ہے۔

ہمیں بین الاقوامی تعلقات کے چیلنجز کا مقابلہ بھی کرنا ہے ۔ سفارتی کورس کے شرکاء کو اپنے فرائض کو دیانتداری اور پیشہ ورانہ طور پر اداکرنے ہونگے تاکہ سفارتکار دنیا میں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے میں کردار اد کرسکیں چونکہ سفارتکاروں کو ملک کے بیس کروڑ عوام کی نمائندگی کرنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ہمسائیہ ملکوں سے پرامن تعلقات کے خواہاں ہیں پرامن تعلقات سے ہی خطے میں ترقی ممکن ہوسکتی ہے ضرب عضب میں پاکستان نے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں ضرب عضب کے باعث ملک سے دہشتگردی کا بہت حد تک صفایا کردیا ہے