بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ایک نکاتی ایجنڈے پر تما م سیاسی جماعتیں اکٹھی ہو سکتی ہیں،عمران خان

ایک نکاتی ایجنڈے پر تما م سیاسی جماعتیں اکٹھی ہو سکتی ہیں،عمران خان

کراچی۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاناما لیکس کے ایک نکاتی ایجنڈے پر آصف علی زرداری کی سربراہی میں اپوزیشن جماعتیں اکھٹی ہوسکتی ہیں۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اسحاق ڈارنے کالادھن سفید کرنے کی سکیمیں بنائیں جبکہ نوازشریف اپنا پیسہ بنانے کے لیے ملک تباہ کررہے ہیں، پیسہ بنانے کے لیے حکمران ملک کو کھوکھلا کر رہے ہیں اور کرپشن ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے لہذا کرپشن کرنے والوں کا احتساب ہونا چاہیے۔

پاناما کیس پاکستان کے مستقبل کی جنگ ہے اور ہمیں اس کو جیتنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کے ہوتے ہوئے یہودیوں کی سازش کی ضرورت نہیں جبکہ رقم بڑھاؤ نواز شریف میں تمہارے ساتھ ہوں فضل الرحمان کا نعرہ ہے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ پاناما لیکس کے ایک نکاتی ایجنڈے پر آصف علی زرداری کی سربراہی میں اپوزیشن جماعتیں اکھٹی ہوسکتی ہیں اور تحریک انصاف پاناما لیکس پر پیپلز پارٹی سے بات کرسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2013 کے الیکشن میں تحریک انصاف کو کراچی سے 8 لاکھ ووٹ ملے،آئندہ الیکشن میں کراچی سے بھرپور حصہ لیں گے اورمیں اب کراچی کے لگاتار دورے کروں گا جبکہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو کے حلقوں سے بھی الیکشن لڑیں گے۔