بریکنگ نیوز
Home / بزنس / پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، سمری وزارت کو ارسال

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، سمری وزارت کو ارسال


اسلام آباد۔ اوگرا نے آئندہ ماہ کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں93.6 روپے تک اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کردی ہے۔اوگرا نے جنوری کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کی ہے، جس میں پٹرول 31پیسے اورہائی سپیڈ ڈیزل 3.94روپے لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

اوگرا نے مٹی کا تیل 93.6روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 48 پیسے اضافے کی سفارش کی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے یا نہ کرنے سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے، جس کے بعد وزارت خزانہ آج ہفتہ 31دسمبر کو اعلان کرے گی