بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / امریکہ میں سات مہنگی ترین تعلیمی ادارے

امریکہ میں سات مہنگی ترین تعلیمی ادارے

تعلیم کے حصول کو بہترین سرمایہ کاری تصور کیا جا تاہے جو مستقبل میں روزگار یا کاروبار کی صورت میں کئی گنا زیادہ منافع بخش ثابت ہوسکتا ہے ، یہی وجہ ہے کہ ترقیافتہ ممالک میں جدید اور سائنسی علوم کے حصول پر زیادہ زور دیا جا تا ہے جس کے بہترین نتائج سامنے آرہے ہیں ۔
امریکہ میں طالب علموں کی جانب سے تعلیم کے حصول کی غرض سے لیے جانے والی قرضہ کی شر ح 1.3ٹریلن یوایس ڈالرز ہے جو کہ ملک میں نئی کاروں کو لون پر لینے سے بھی کہیں زیا دہ ہے ۔امریکہ کے سات تعلیمی ادارے جن میں وارٹن سکول میں ایم بی اے ایگزٹیو پر 192,900ڈالرز ، سارہ لارنس کالج میں بیچلر آف آرٹس پر 204,784ڈالرز ،ہاروی مڈ کالج میں بیچلر آف سائنس پر 209,532ڈالرز ،کو لمبیا یونیورسٹی کالج میں میڈیکل کی تعلیم پر 230,536ڈالر ز،یونیورسٹی سکول آف میڈیسن میں ،238,056ڈالر ز ،بارڈ کالج میں بیچلر آف میوزک پر 253,520ڈالرز جبکہ یونیورسٹی آف کیمبر ج سے تجارت میں ڈاریکڑیٹ کی ڈگر ی حاصل کرنے کے لیے طالب علم 332,000ڈالرز خرچ کرتے ہیں ۔