بریکنگ نیوز
Home / سائنس و ٹیکنالوجی / بھارت کی اینڈروئیڈ فون ایپس تیار کرنے میں امریکہ پر سبقت

بھارت کی اینڈروئیڈ فون ایپس تیار کرنے میں امریکہ پر سبقت

گوگل کی ایک تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق بھارت میں نوجوان موبائل فون ایپس تیار کرنے میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں ۔سال 2014سے بھارت میں گوگل سرچ پر موبائل ایپس ڈویلپمنٹ کے متعلق سوالات میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے جسکی شر ح امریکہ میں ہونے والے سرچ سے بھی کہیں زیادہ ہے ۔
جس سے اس بات کا اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ بھارت میں مو بائل فون ایپس ڈویلپمنٹ مختصر عرصے میں بہت زیادہ ترقی کر سکتی ہے ۔بلومبرگ کی رپورٹ کے مطا بق گوگل جولائی 2016میں بھارت میں اینڈ روئیڈ ڈویلپمنٹ سکلینگ پروگرام کاآغازکر چکا ہے، جس کامقصد ملک میں 20لاکھ اینڈ روئیڈ ڈویلپر ز تیا ر کرنا ہے۔