بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / فیصل آباد :شہید فوجی جوان امتیاز کی میت گھر پہنچا دی گئی

فیصل آباد :شہید فوجی جوان امتیاز کی میت گھر پہنچا دی گئی


لائن آف کنٹرول بھنبھر سیکٹر میں شہید ہونےو الے فوجی جوان امتیاز کا جسد خاکی فیصل آباد کے علاقے ہجویری ٹاؤن میں ان کے آبائی گھر میں پہنچ گیاہے، اس موقع پر اہل علاقہ اور شہید امیتاز کے عزیز و اقارب کی بڑی تعداد موجود تھی۔

لوگ شہید کا جسد خاکی لانے کے موقع پر جذباتی ہوگئے اور انہوں نے نعرۂ تکبیر،اللہ اکبر، پاک فوج زندہ باد کے نعرے بلند کیے۔

شہیدامتیاز14سال قبل پاک فوج میں شامل ہوئے تھے، ان کی تدفین آبائی قبرستان میں کی جائے گی۔شہیدامتیازکےلواحقین میں3بیٹیاں،بیوہ اوروالدین سمیت دیگر اہل خانہ شامل ہیں۔