بریکنگ نیوز
Home / بزنس / آئی ایم ایف کا پاکستانی معیشت میں اصلاحات کیلئے حکومتی کوششوں پر اعتماد کا اظہار

آئی ایم ایف کا پاکستانی معیشت میں اصلاحات کیلئے حکومتی کوششوں پر اعتماد کا اظہار

اسلام آباد۔آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت میں اصلاحات کیلئے حکومتی کوششوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ گزشتہ تین سال میں حکومتی آمدنی میں صحت افزا اضافہ ہواہے۔تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کا کہناتھا کہ پاکستانی حکومت منی لانڈرنگ کے سد باب کیلئے کوششیں کر رہی ہے لیکن مزید کوششیں کرنی ہوں گی۔

حکومت ٹیکس آمدنی بڑھانے کیلئے کوششیں کر رہی ہے ،ٹیکس چھوٹ کے خاتمے اور ٹیکس نیٹ بڑھانے سے محاصل بڑھے ہیں۔آئی ایم ایف کا کہناتھا کہ ایف بی آر معیشت پر کالے دھن کے اثرات ختم کرنے کیلئے پیشرفت کرے،ٹیکس ٹوجی ڈی پی میں 2 فیصداضافہ ہوا۔