بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / قومی دولت اور قرضے ہڑپ کرنیوالوں کے ساتھ ڈاکوؤں جیسا سلوک ہونا چاہیے،سراج الحق

قومی دولت اور قرضے ہڑپ کرنیوالوں کے ساتھ ڈاکوؤں جیسا سلوک ہونا چاہیے،سراج الحق


لاہور۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ قومی دولت لوٹنے اور قرضے ہڑپ کرنیوالوں کے ساتھ ڈاکوؤں جیسا سلوک ہونا چاہیے ملک قرضوں میں ڈوبا ہوا ہے حکمران معاشی ترقی کے اشتہار دے رہے ہیں ، بھارت پیار کی زبان نہیں سمجھتا ، کشمیر کی آزادی کیلئے سیاسی مفادات سے بالاتر ہونا ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز لاہور منصورہ میں تربیتی نشست کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلسل بیرونی قرضوں میں ڈوبتا جارہا ہے مگر ہمارے حکمران منہ بولی معاشی ترقی کے اشتہار دے رہے ہیں ۔

عوام کا پیسہ اشتہارات پر خرچ کرنے کی بجائے حقیقی ترقی پر خرچ کریں حکمرانوں کو معاشی ترقی کے اشتہارات دینے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی وہ خود عوام میں مقبول ہوجائینگے انہوں نے کہا کہ قومی دولت لوٹنے اور قرضے ہڑپ کرنیوالے چاہتے ہیں کہ حکمران ہوں یا عوام کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ان کرپٹ ٹولے کے ساتھ وہی سلوک ہونا چاہیے جو ڈاکوؤں کے ساتھ ہوتا ہے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پاکستان کا بھارت کے ساتھ تجارت میں خسارہ ہی خسارہ ہے۔

پاکستان نے ہمیشہ بھارت کے ساتھ پیار کی زبان استعمال کی مگر بھارت نے آج تک پیار کی زبان نہیں سمجھی ایک طرف بھارتی افواج کشمیریوں پر ظلم و ستم کررہی ہے دوسری طرف مودی پانی بند کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے انہوں نے کہا کہ آزادی کشمیر کیلئے سیاست اور پارٹی مفادات کو ایک طرف رکھنا ہوگا کیونکہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریپاکستان کی تکمیل کی جنگ لڑ رہے ہیں