بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پاناما کیس کی سماعت کے لیے سپریم کورٹ کا لارجر بینچ تشکیل

پاناما کیس کی سماعت کے لیے سپریم کورٹ کا لارجر بینچ تشکیل

اسلام آباد۔ سپریم کورٹ نے پاناما کیس کی سماعت کے لیے نیا لارجر بینچ تشکیل دے دیا ہے جس کی سربراہی جسٹس آصف سعید کھوسہ کریں گے۔ سپریم کورٹ میں پاناماکیس کی سماعت 4 جنوری کو ہوگی، جس کے لیے نیا لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے، بینچ کی سربراہی نئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کے بجائے جسٹس آصف سعید کھوسہ کریں گے ۔

جبکہ بینچ میں جسٹس امیر ہانی مسلم کی جگہ جسٹس اعجاز افضل پاناما شامل ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ پاناما کیس کی سماعت ریٹائر ہونے والے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ کررہا تھا تاہم ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد نیا بینچ تشکیل دیا گیا ہے۔