بریکنگ نیوز
Home / شوبز / رشی کپور نے عامر خان کو بالی ووڈ کا نیا راج کپور قرار دیدیا

رشی کپور نے عامر خان کو بالی ووڈ کا نیا راج کپور قرار دیدیا

ممبئی۔ بھارتی فلم انڈسٹری میں راج کپور کو جو مقام حاصل ہوا وہ شاید دوسرا کوئی اداکار حاصل کرنے میں ناکام رہا لیکن فلم دنگل کی شاندار کامیابی کے بعد رشی کپور نے بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کو بھارت کا نیا راج کپور قرار دیا ہے۔

گزشتہ ہفتے ریلیز ہونے والی عامر خان کی فلم دنگل نے بھارت سمیت دنیا بھر میں دھوم مچا رکھی ہے اور صرف 8 روز میں ہی فلم نے 300 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کر لیا تھا۔ بالی ووڈ اسٹارز کی جانب سے عامر خان کو فلم کی شاندار کامیابی پر ہر طرف سے مبارکبادی پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔