بریکنگ نیوز
Home / شوبز / پوجا بھٹ نے سال نو کی خوشیاں علی عظمت کے گھر منائیں

پوجا بھٹ نے سال نو کی خوشیاں علی عظمت کے گھر منائیں

ممبئی۔  بالی وڈ کی معروف اداکارہ وفلم میکر پوجا بھٹ نے اپنی زندگی میں پہلی مرتبہ نئے سال کوخوش آمدید کہنے کے لیے منعقدہ تقریب معروف گلوکارعلی عظمت کے گھران کے اہلخانہ کے ساتھ منائی۔ اس موقع پرانھوں نے جہاں نئے سال کا کیک کاٹا، وہیں فیملی اورقریبی دوستوں کے ہمراہ چٹ پٹے کھانوں سے مزے بھی اڑائے۔

ذرائع سے معلوم ہواہے کہ نیوائیرکی مختصراور سادہ تقریب میں علی عظمت صادق آباد میں ہونے کی وجہ سے شریک نہ ہو سکے لیکن ان کی اہلیہ اوربچوں نے بھارتی مہمان کی خوب میزبانی کی۔ ایک طرف سیلفیوں کا سلسلہ جاری رہا تودوسری جانب پاکستان میں گلوکارعلی ظفر، شفقت امانت اوردیگرکی جانب سے پوجابھٹ کونئے سال کی مبارکباد اورنیک تمناؤں کے پیغامات بھی ملتے رہے۔