بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / وزیر اعظم کی استنبول میں دہشتگردی کا واقعہ قابل مذمت ہے،نواز شریف

وزیر اعظم کی استنبول میں دہشتگردی کا واقعہ قابل مذمت ہے،نواز شریف

اسلام آباد۔ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے استنبول دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دہشتگردی دنیا بھر کے ساتھ پاکستان کا بھی مشترکہ دشمن ہے ، ہمیں دنیا سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مشترکہ طور پر کوششیں کرنا ہوں گی۔

ہم دکھ اور رنج کی اس گھڑی میں ترک بھائیوں کے ساتھ ہیں اور دہشتگردی کی اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ، وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جب تک دنیا سے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ نہیں ہوجاتا ہم اس کے خاتمے کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔