بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن 2018 کی تیاری کا عمل شروع کر دیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن 2018 کی تیاری کا عمل شروع کر دیا


سرگودھا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن 2018 کی تیاری کا عمل شروع کر دیا ہے، الیکشن میں ڈیوٹی سر انجام دینے کے لئے تمام سرکاری اداروں کے ملازمین کی فہرستیں مرتب کرنا شروع کر دی ہیں، تمام سرکاری اداروں کو مراسلے بھی جاری کیے گئے جس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کے موقع پر ڈیوٹی کیلئے عملے کے نام دیئے جائیں، تا ہم بھجوائے جانے والے ناموں میں کمپیوٹر جاننے والے افراد کے ڈیٹا الگ سے دیا جائے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی الیکشن 2018 کی تیاری کا عمل شروع کر رکھا ہے، پہلے مرحلہ میں انہوں نے کمپیوٹرائزڈ ووٹر لسٹوں کی تیاری کی ہے اب اس کے بعد تمام سرکاری ملازمین کی فہرستیں طلب کر لی ہیں ۔

اور بنائے جانے والے پولنگ اسٹیشنوں، پولنگ بوتھوں سمیت دیگر معاملات کے اقدامات ابھی سے اٹھانا شروع کر دیئے ہیں اور قومی الیکشن کے اعلان تک الیکشن کمیشن مکمل طور پر الیکشن کے لئے تیار ہو گی، جس کے لئے یہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، اس ضمن میں چیف سیکرٹری پنجاب سمیت دیگر افسران سے بھی الیکشن کمیشن مسلسل رابطے میں ہے اور تمام صوبائی محکموں اور ضلعی دفاتر کو ضلع کی سطح پر اپنے اپنے ملازمین کی فہرستیں جلد از جلد بھجوانے کا حکم دے رکھا ہے۔