بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / مجھے ایسی باتوں کا علم ہے جو دوسروں کو نہیں،ڈونلڈ ٹرمپ

مجھے ایسی باتوں کا علم ہے جو دوسروں کو نہیں،ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ۔نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابات کی ہیکنگ سے متعلق منگل یا بدھ کو بتانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہیکنگ کے معاملے میں مجھے ایسی باتوں کا علم ہے جو دوسروں کو نہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھاکہ ہیکنگ کے عمل میں روس کے علاوہ بھی کوئی دوسرا ملک ملوث ہوسکتا ہے۔

دوران صدارت روس اور چین سمیت دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات کو مزید بہتر کریں گے،اسرائیل میرے لیے بہت زیادہ اہمیت رکھتا ہے ۔ٹرمپ کا کہناتھاکہ مجھے اوباما انتظامیہ کے حالیہ بیانات سے اتفاق نہیں،تائیوان کی صدر سے ملاقات کا موقع ملا تو دیکھوں گا۔