بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ میں کوئلے کی کان دھنس گئی ، 11مزدور ہلاک

بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ میں کوئلے کی کان دھنس گئی ، 11مزدور ہلاک


نئی دہلی ۔بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ میں کوئلے کی کان میں دب کر 11مزدور ہلاک ہو گئے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست جھارکھنڈ میں ایک کان دھنس گئی جس کے نتیجے میں 11 مزدور دب کر ہلاک ہوگئے جن کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں تاہم اب بھی ملبے تلے 2 سے 3 مزدوروں کی موجودگی کا خدشہ ہے۔

جائے وقوعہ پر ریسکیو آپریشن عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔جھارکھنڈ پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملبے سے 11 مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں اور مزید ایک سے 2 مزدور ملبے تلے ہوسکتے ہیں۔دوسری جانب حادثے کے موقع پر 15 سے 16 مزدور جان بچا کر نکلنے میں کامیاب ہوگئے تھے جنہہیں معمولی چوٹیں آئی ہیں۔