بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / اوباما انتظامیہ نے میزائل پروگرام سے وابستہ 7پاکستانی کمپنیوں پر پابندی لگا دی

اوباما انتظامیہ نے میزائل پروگرام سے وابستہ 7پاکستانی کمپنیوں پر پابندی لگا دی

جواشنگٹن۔اوبامہ انتظامیہ نے جاتے جاتے ملک کے میزائل پروگرام سے وابستہ 7پاکستانی کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی ہے،ماہرین نے امریکی حکومت کے فیصلے کو سیاسی قرار دیا ہے۔امریکی ڈیپارٹمنٹ آف کامرس کے نوٹیفکیشن کے مطابق جن7 کمپنیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے وہ ملکی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے خلاف کام کررہی تھیں۔

تاہم نوٹیفکیشن میں ایسی کوئی تفصیل نہیں بتائی گئی جس سے معلوم ہوسکے کہ پابندی کن سرگرمیوں کی وجہ سے عائد کی گئی ہے۔پابندی کی زد میں آنے والی کمپنیوں کے لاہور،راولپنڈی، اسلام آباد،کراچی،ٹیکسلا اور واہ کینٹ کے پتے دئیے گئے ہیں۔پاکستان نے ہمیشہ اپنے میزائل پروگرام میں کسی قسم کی بے قاعدگیوں کی سختی سے تردید کی ہے۔ ماہرین نے کہا کہ سرگرمیوں سے متعلق تفصیلات بتائے بغیر پابندی عائد کرنا اوباما انتظامیہ کا سیاسی فیصلہ ہے۔