بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / انڈونیشیا،مسافر کشتی میں آتشزدگی کے باعث23 افراد ہلاک، 17 لاپتہ

انڈونیشیا،مسافر کشتی میں آتشزدگی کے باعث23 افراد ہلاک، 17 لاپتہ

جکارتہ۔انڈونیشیا میں ایک بڑی مسافر کشتی میں آگ لگنے کے باعث 23 افراد ہلاک اور17 لاپتہ ہو گئے ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق انڈونیشی حکام کا کہنا ہے کہ جکارتہ سے ٹیڈونگ نامی جزیرے کی جانب جانے والی ایک بڑی مسافر کشتی میں آگ لگنے کے باعث کم از کم 23 افراد ہلاک اور17 لاپتہ ہو گئے ہیں۔

اس کشتی پر 194 مسافر سوار تھے۔ زخمی ہو جانے والے سترہ مسافروں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ انڈونیشی وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق اس آتش زدگی کی وجوہات کی چھان بین جاری ہے۔ اس کشتی میں آگ جکارتہ سے روانگی کے کچھ ہی دیر بعد لگی تھی۔ قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی محکمے کے مطابق لاپتہ افراد کی تلاش بھی جاری ہے۔ ٹیڈونگ جزیرہ جکارتہ سے پچاس کلومیٹر کی مسافت پر ایک سیاحتی مقام ہے۔