بریکنگ نیوز
Home / شوبز / رئیس کے پوسٹر میں شاہ رخ اور ماہرہ کی دلچسپ کیمسٹری

رئیس کے پوسٹر میں شاہ رخ اور ماہرہ کی دلچسپ کیمسٹری

ممبئی۔ بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی فلم رئیس کا پہلا پوسٹر منظر عام پر آگیا ہے جس میں ماہرہ کے ساتھ ان کی کیمسٹری نے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ آنے والی فلم رئیس کا پوسٹر شئیر کیا۔ شاہ رخ خان نے اپنے اکاؤنٹ پررئیس کے 2 پوسٹرز شئیر کیے ہیں، پہلے پوسٹر میں شاہ رخ خان چشمہ لگاکر کھڑے ہیں اور کافی غصہ میں دکھائی دے رہے ہیں جب کہ انہوں نے پوسٹر کو ’او ظالماں‘ لکھ کر شئیر کیا ہے۔

دوسرے پوسٹر میں شاہ رخ خان پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ کھڑے ہیں جس میں دونوں نے ایک دوسرے کا ہاتھ انتہائی مضبوطی سے تھاما ہوا ہے، پوسٹر میں شاہ رخ خان زخمی نظر آرہے ہیں لیکن پوسٹر میں ماہرہ خان اور شاہ رخ کی کیمسٹری نے پاکستان اور بھارت میں اپنے اپنے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں جب کہ شاہ رخ خان پوسٹر شئیر کرتے ہوئے شعر بھی لکھنا نہ بھولے، ’’تو شمع ہے تو یاد رکھنا۔۔۔ میں بھی ہوں پروانہ‘‘