بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / کندھ کوٹ، چارگاڑیوں میں تصادم ، 7 مسافر جاں بحق، 20 زخمی

کندھ کوٹ، چارگاڑیوں میں تصادم ، 7 مسافر جاں بحق، 20 زخمی


کندھ کوٹ ۔ کندھ کوٹ کے قریب چار گاڑیوں میں خوفناک تصادم کے باعث سات مسافر جاں بحق جبکہ 20 سے زائد زخمی ہو گئے ،زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے ،زخمیوں میں 6خواتین بھی شامل ہیں ،مسافر بسیں پشاور سے کراچی جارہی تھیں ۔

پیر کو پولیس کے مطابق کندھ کوٹ کے قریب ٹول پلازہ کے مقام پر دو مسافر کوچوں کا تصادم ہو گیا جس سے پیچھے سے آنے والا ٹرک اور کار بھی حادثے کی زد میں آ گئے۔ چار گاڑیوں کے ٹکرانے سے 7 افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زائد زخمی ہو گئے جن میں چھے خواتین بھی شامل تھیں۔ حادثے میں زخمی ہونے والوں کو سول ہسپتال جبکہ شدید زخمی 6 مسافروں کو رحیم یار خاں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ مسافر کوچیں پشاور سے کراچی آ اور جا رہی تھیں۔ حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے زیادہ تر مسافروں کا تعلق پشاور کے مختلف علاقوں سے بتایا جا رہا ہے۔