بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / عوام دہشت گردی کی حوصلہ شکنی میں حکومت کا ساتھ دیں،ترک وزیراعظم

عوام دہشت گردی کی حوصلہ شکنی میں حکومت کا ساتھ دیں،ترک وزیراعظم

انقرہ ۔ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے سوشل میڈیا پر عوام سے کہا ہے کہ وہ اتحاد و یک جہتی سے دہشت گردوں کے عزائم ناکام بنانے میں حکومت سے تعاون کریں، دہشت گردوں کا مقصد بے رحمی سے معصوم انسانو ں کا خون بہانہ ہے اور معاشرے میں خوف و ہراس پھیلاتے ہوئے انارکی کا ماحول پیدا کرنا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ دہشتگردوں کی حوصلہ افزائی پر مبنی بیانات سوشل میڈیا پر گردش کر رہے ہیں۔

جس کے جواب میں عوام سے میرا مطالبہ ہے کہ وہ اس بارے میں اپنی ذمہ داریوں کا مظاہرہ کریں اور دہشت گردوں کی حوصلہ شکنی میں حکومت کا ساتھ دیں۔ وزیر قانون بکر بوزداع نے اس حوالے سے کہا ہے کہ دہشتگرد تنظیموں اور ان کے آلہ کاروں کی حمایت میں بیانات دینا ایک جرم ہے جس میں ملوث افراد کے خلاف عدالتی کاروائی شروع کی جائے گی ۔