بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / اسحاق ڈار کا کیس فارغ ہو چکا ، ہم سیاسی دباؤ کا شکار نہیں ،چیئرمین نیب

اسحاق ڈار کا کیس فارغ ہو چکا ، ہم سیاسی دباؤ کا شکار نہیں ،چیئرمین نیب

اسلام آباد۔چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کا کیس فارغ ہو چکا ہے ہم سیاسی دباؤ کا شکار نہیں اور نہ ہی کسی سے دوستی اور دشمنی ہے کام میں بہتری ہے اسی لیے کچھ حلقے ناراض ہیں۔تمام میگا کیسز پر کمبائن انوسٹی گیشن کمیٹیاں تشکیل دے دیں۔

کامران کیانی کے خلاف ریڈ وارنٹ کے لیے درخواست عدالت سے منظور بھی ہو چکی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ کامران کیانی کے خلاف ریڈ وارنٹ کے لیے درخواست عدالت سے منظور ہو چکی ہے مزید اقدامات کے لیے درخواست ایف آئی اے کو بھی بھجوائی گئی ہے۔