بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ملک میں مردم شماری2مرحلوں میں کی جائیگی ،آصف باجوہ

ملک میں مردم شماری2مرحلوں میں کی جائیگی ،آصف باجوہ

اسلام آباد۔چیف شماریات آصف باجوہ نے کہا ہے کہ ملک میں مردم شماری دومرحلوں میں کی جائے گی،مردم شماری کے لیے45000 سیکورٹی اہلکاروں کی خدمات لیں گے۔پیر کو اسلام آباد میں چیف شماریات آصف باجوہ نے میڈیا کو بریفنگ میں بتایا کہ آرمی، رینجرز، ایف سی اور پولیس مردم شماری کے لیے تعاون کرے گی۔انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی پر تقریبا 7 ارب روپے خرچ آئیگا۔مردم شماری کے لیے حساس علاقوں کی نشاندہی کے لیے صوبائی حکومتوں کو کہہ دیا ہے۔

آصف باجوہ کا کہناتھا کہ صوبائی حکومتوں کی جانب سے حساس علاقوں کی نشاندہی پرفوج سے تعاون کی درخواست کی جائے گی،جبکہ مردم شماری کا پہلا مرحلہ چاروں صوبوں سے بیک وقت شروع ہو گا۔انہوں نے بتایا کہ خیبر پختونخوا میں مردان اور پشاور سے مردم شماری شروع ہو گی،جبکہ پنجاب میں لاہور فیصل آباد ، ڈیرہ غازی خان اورسرگودھا سے شروع ہو گی۔

چیف ادارہ شماریات کا کہناتھاکہ دارلحکومت اسلام آباد مکمل طور پر پہلے مرحلے میں شامل ہو گا۔بلوچستان میں کوئٹہ زوب، سبی مکران سے مردم شماری کا آغاز کریں گے،جبکہ سندھ میں کراچی اورحیدر آباد سے آغاز ہوگا۔آصف باجوہ نے بتایا کہ آزاد کشمیر، فاٹا اور بچ جانے والے علاقوں میں مردم شماری دوسرے مرحلے میں ہو گی۔انہوں نے بتایا کہ مردم شماری کے لییٹریننگ کا آغاز شروع کرنے والے ہیں