بریکنگ نیوز
Home / سائنس و ٹیکنالوجی / نابینا افراد کے لیے بریل سسٹم سے لیس ٹیبلیٹ تیار

نابینا افراد کے لیے بریل سسٹم سے لیس ٹیبلیٹ تیار

کنساس سٹی میں بیلٹیب نا می ایک کمپنی نے ایک کمپیوٹر ٹیبلیٹ تیار کیاہے جو بریل سسٹم سے لیس ہے ، جسے نابینا افراد کا آئی پیڈ بھی کہا جا رہا ہے ۔
بیلٹیب کو پہلے مرحلے میں 3ہزار نابینا افراد پر کامیابی سے آزمایا گیا جس کے بعد اس ٹیبلیٹ کی بڑے پیمانے پر پیدا وار شروع ہوگئی ہے ۔یہ ٹیبلیٹ کمپیو ٹر ایک مخصوص نظام کے ذریعے اپنی سکرین پر موجو د عام تحریر کو بریل کوڈ میں تبدیل کر دیتا ہے جو سکرین سے منسلک بریل بور ڈ پر اُبھاروں کی شکل میں نمودارہوجا تی ہے اور نا بینا افراد ہاتھ سے چھو کر اِسے پڑھ سکتے ہیں ۔