بریکنگ نیوز
Home / شوبز / دپیکا پڈوکون، انوشکا اورکترینہ کی مداح نکلیں

دپیکا پڈوکون، انوشکا اورکترینہ کی مداح نکلیں

ممبئی۔ بالی ووڈ اداکارائیں خوب سے خوب تراوراداکاری کے معاملے میں بھی ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی تگ ودو میں لگی رہتی ہیں لیکن اداکارہ دپیکا نے انوشکا شرما اور کترینہ کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے انوشکا شرما اورکترینہ کیف کی خوب تعریف کر ڈالی ہے، دپیکا سے جب اداکاراؤں کے درمیان مقابلے کے حوالے سے ہوچھا گیا۔

توانہوں نے کہا کہ میں اسے مقابلہ نہیں سمجھتی ، کبھی کبھی دوسروں لوگوں کے لیے آپ کے احساسات مختلف ہوتے ہیں جو ضروری نہیں کہ ان کے بھی آپ کے لیے ویسے ہی ہوں لیکن میں انوشکا اورکترینہ دونوں کو ہی ذاتی طور پراور پیشے کے اعتبار سے بھی بہت زیادہ پسند کرتی ہوں، میں ان کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کرتی ہوں۔