بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / طویل خشک سردی کے بعد ملک کے مختلف علاقوں میں باران رحمت،موسم مزید سرد

طویل خشک سردی کے بعد ملک کے مختلف علاقوں میں باران رحمت،موسم مزید سرد


اسلام آباد۔ طویل خشک سردی کے بعد اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں باران رحمت سے موسم مزید سرد ہوگیا ، راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا سلسلہ جاری رہا ، نانگا پربت،بابوسرٹاپ اور بٹوگا ٹاپ، مظفرآباد کی وادی لیپہ،گریز، وادی نیلم کے پہاڑوں اور مری میں ہلکی برفباری ہوئی، چترال کے بالائی علاقوں میں برفباری کے بعد لواری ٹاپ ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا،خیبرپختونخوا ، بالائی پنجاب ، فاٹا ، اسلام آباد ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا یہ سلسلہ آئندہ دو سے تین روز تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔منگل کو راولپنڈی اسلام آباد میں ہلکی بوندا باندی کے بعد موسم مزید سرد ہو گیا۔

راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا سلسلہ جاری رہا ، نانگا پربت،بابوسرٹاپ اور بٹوگا ٹاپ، مظفرآباد کی وادی لیپہ،گریز، وادی نیلم کے پہاڑوں اور مری میں ہلکی برفباری ہوئی، چترال کے بالائی علاقوں میں برفباری کے بعد لواری ٹاپ ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔ موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ منگل سے جمعرات کے دوران خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، فاٹا، اسلام آباد ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ ، ژوب ڈویژن میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ اس دوران مالاکنڈ ، ہزارہ ڈویژن ، گلیات ، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔

وقفے وقفے سے جاری بارش کی وجہ سے خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ سردی سکردو میں پڑی جہاں پارہ منفی آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔ طویل خشک سالی کے بعد آزاد کشمیر، چترال،سوات اور چکوال میں بارش جبکہ پشاور، اسلام آباد اور چنیوٹ میں بوندا باندی ہوئی ۔