بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / شیخوپورہ ‘ کاراور ویگن میں تصادم ، سلنڈر پھٹ گیا، 7 جاں بحق،20زخمی

شیخوپورہ ‘ کاراور ویگن میں تصادم ، سلنڈر پھٹ گیا، 7 جاں بحق،20زخمی

شیخوپورہ۔شیخوپورہ کے علاقے سالار سعید میں کار اور مسافر ویگن میں تصادم کے بعد ویگن کا سلنڈر پھٹ گیا،حادثے کے نتیجے میں7افراد جاں بحق جبکہ20زخمی ہو گئے۔حادثہ سرگودھا روڈ پر اس وقت پیش آیا جب ایک کار مخالف سمت سے آنے والی مسافر ویگن سے ٹکرا گئی، حادثے کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی اسی اثنا میں مسافر وین کا سلنڈر بھی زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 7 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 20زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں زخمیوں اور جاں بحق افراد کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیاگیا،بعض زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے،ہلاکتوں کی اضافے کا خدشہ ہے۔جاں بحق افراد میں ماجد ولد لطیف،حلیمہ بی بی جبکہ زخمیوں میں ایک ہی خاندان کے چھ افرادشائستہ زوجہ اشتیاق،انس ،ادریس ،مہک اشتیاق،ثنا زوجہ غلام مصطفی،محمد فیضان ولد غلام مصطفی و دیگر شامل ہیں۔