بریکنگ نیوز
Home / کھیل / سلیکٹرز کو بھولے بسرے فواد عالم کی یاد آ ہی گئی

سلیکٹرز کو بھولے بسرے فواد عالم کی یاد آ ہی گئی


لاہور۔  ویسٹ انڈیز سے سہ روزہ ڈے اینڈ نائٹ میچ کے لیے پی سی بی پیٹرنز الیون کا اعلان کردیا گیا، سلیکٹرز کو بھولے بسرے فواد عالم کی یاد آ ہی گئی، وہ ٹیم کی قیادت کریں گے، آئی سی سی ورلڈ ٹوئنٹی20 کے بعد سے کوئی انٹرنیشنل میچ نہ کھیل پانے والے اوپنر احمد شہزاد کو بھی صلاحیتوں کے اظہارکا موقع ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے دورئہ یواے ای میں نائٹ ٹیسٹ سے نئی تاریخ رقم ہوگی،طویل فارمیٹ کی سیریز کا پہلامیچ 13سے 17اکتوبر تک دبئی اسٹیڈیم کی مصنوعی روشنیوں میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان اپنی ڈومیسٹک کرکٹ میں گلابی گیند سے چند میچز کا انعقاد کرچکا ہے، کوئی تجربہ نہ ہونے کی وجہ سے کیریبیئنز نے نائٹ ٹیسٹ پر تحفظات کا اظہار کیا تھا، جواب میں پی سی سی بی کی جانب سے اس نوعیت کا 3روزہ پریکٹس میچ شیڈول کیے جانے پر مہمان ٹیم نے رضامندی ظاہر کردی، یہ مقابلہ 7سے 9اکتوبر تک شارجہ میں ہوگا۔