بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / چینی کا پاکستان کے ساتھ تعلقات نئی بلندیوں تک لے جانے کی خواہش کا اظہار

چینی کا پاکستان کے ساتھ تعلقات نئی بلندیوں تک لے جانے کی خواہش کا اظہار

بیجنگ۔چین کے صدر شی جن پنگ نے پاکستان کے ساتھ موجودہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ انہوں نے گزشتہ روز اس خواہش کا اظہار صدر ممنون حسین کی سالگرہ پر ان کے نام ایک پیغام میں کیا۔اپنے جواب میں صدر نے نیک خواہشات کا اظہار کرنے پر چین کے اپنے ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں صدر شی جن پنگ کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین نہ صرف قابل اعتماد دوست ہیں بلکہ تزویراتی شراکت دار بھی ہیں۔صدر نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنی دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔