بریکنگ نیوز
Home / شوبز / شاہ رخ اورپریانکا ٹوئٹرپرسب سے زیادہ زیربحث رہنے والے فنکاربن گئے

شاہ رخ اورپریانکا ٹوئٹرپرسب سے زیادہ زیربحث رہنے والے فنکاربن گئے

ممبئی۔ بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان اورجنگلی بلی پریانکا چوپڑا اداکاری میں تو آگے آگے ہیں لیکن دونوں ہی فنکار 2016 میں ٹوئٹر پر سب سے زیادہ زیربحث بھی رہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان اور اداکارہ پریانکا 2016 میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرسب سے زیادہ زیر بحث رہنے والے اداکاربن گئے ہیں۔ سب سے زیادہ زیربحث رہنے والے اداکاروں میں پہلے نمبرپراداکار شاہ رخ ، دوسرے نمبر پر سلمان خان، تیسرے نمبر پر ورن دھون، چوتھے نمبر پر اکشے کمارجب کہ پانچویں نمبر پر بگ بی امیتابھ بچن نے جگہ بنائی۔  ٹاپ ٹین فہرست میں ہریتھک روشن، سدھارتھ ملہوترا، کرن جوہر، اجے دیوگن اوررنویرسنگھ بھی شامل ہیں۔

اداکاراؤں کی فہرست میں سب سے پہلے نمبرپراداکارہ پریانکا چوپڑا، دوسرے نمبرپرعالیہ بھٹ، تیسرے نمبر پر دپیکا پڈوکون، چوتھے نمبر پر انوشکا شرما اورپانچویں نمبر پر شردھا کپور نے جگہ بنائی ہے جب کہ ٹاپ ٹین کی فہرست میں کاجول، جیکولن فرنینڈس، پرینیتی چوپڑا، سونم کپوراورسنی لیون شامل ہیں۔