بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / برطانوی پولیس کی فائرنگ ،پاکستانی شہر ی جا ں بحق

برطانوی پولیس کی فائرنگ ،پاکستانی شہر ی جا ں بحق

لندن۔برطانیہ کے علاقے ہڈرزفیلڈمیں پولیس کی جانب سے کیے گئے آپریشن میں پاکستانی نژادیاسریعقوب جا ں بحق ہوگیاہے۔ کمالیہ سے تعلق رکھنے والے یاسریعقوب کی گاڑی سے اسلحہ برآمدکرنیکادعویٰ بھی کیاگیاہے۔یاسریعقوب کے اہل خانہ کاکہناہے کہ انکے بیٹے کوموٹروے کے جنکشن ٹوئنٹی فور پرگولی ماری گئی تھی۔گولیاں ونڈاسکرین توڑتی ہوئی اسے جالگیں اور وہ دم توڑگیا،یاسر یعقوب ایک بچی کاباپ تھا۔پولیس نے اسکی گاڑی سے اسلحہ برآمدکیے جانے کابھی دعوی کیاہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ایم سکسٹی ٹو 62 شا ہرا ہ پر تین اور بریڈفورڈمیں کار روک کر مزید دو گرفتاریاں بھی کی گئی ہیں۔ یعقوب پر منشیات کی اسمگلنگ کاالزام تھا اور اسے سن دوہزار دس میں قتل کے ایک مقدمے کا بھی سامنا ہوچکا ہے۔یعقوب کے گھر میں کئی سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہوئے تھے۔

یاسریعقوب کے گھرکے باہر عزیزوں اور دوستوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی جن کاکہناہے کہ ہرشخص میں خرابی ہوتی ہے مگر کسی کو سڑک پراس طرح قتل کردینا،سمجھ سے بالاترہے،اہل خانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاہے لواحقین شدیدصدمے سے دوچارہیں اور وہ فی الحال اس معاملے پر کوئی بیان جاری کرنانہیں چاہتے۔انڈی پین ڈینٹ پولیس کمپلینٹ کمیشن واقعے کی تحقیقات کررہاہے۔ کمیشن نے کہا ہے کہ تحقیقات پیچیدہ نوعیت کی ہیں مگر پیشرفت ہورہی ہے۔