بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / شراب نہ ملنے پر اسپرٹ پینے سے 5 افراد ہلاک ایک کی حالت تشویشناک

شراب نہ ملنے پر اسپرٹ پینے سے 5 افراد ہلاک ایک کی حالت تشویشناک

پشاور۔ کرسچن کالونی سواتی پھاٹک میں شراب نہ ملنے پر مبینہ طور پر اسپرٹ پینے سے 5 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں چھاؤنی کے علاقے کرسچن کالونی سواتی پھاٹک میں رات گئے 6 نوجوان شراب خریدنے کے لیے مختلف مقامات پر گئے، شراب نہ ملنے پر نوجوانوں نے فارمیسی کی دکان سے اسپرٹ خرید کر پی لیا، جس کے بعد نوجوانوں کی حالت بگڑگئی جنہیں لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اسپتال زرائع کے مطابق دوران علاج شراب سمجھ کراسپرٹ پینے والے 5 نوجوان افراد ہلاک ہوگئے جن میں قیصر، ناصر، مالا، راج اور وکی شامل ہیں جب کہ بے ہوش شہزاد کو اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ 2 روز قبل گوجرانوالہ میں زہریلی شراب پینے سے 4 افراد ہلاک ہوگئے تھے جب کہ اس سے قبل ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 41 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔