بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ڈی آئی خان،پولیس موبائل کے قریب دھماکہ ،4پولیس اہلکاروں سمیت 7افراد زخمی

ڈی آئی خان،پولیس موبائل کے قریب دھماکہ ،4پولیس اہلکاروں سمیت 7افراد زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان۔ صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس موبائل کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق بم کینٹ پولیس اسٹیشن کی حدود میں بنوں روڈ پر سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا۔دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی ہوئے، جن میں 2 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ پولیس وین کو جزوی نقصان پہنچا۔واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ شواہد اکٹھے کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں شدت پسندوں کی جانب سے اکثر بیشتر پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنایا جاتا رہتا ہے۔گزشتہ برس جون میں بھی ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) کولاچی کی گاڑی کے قریب ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں ڈی ایس پی سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے تھے۔