بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / لاہور سے ٹورنٹو جانے والا پی آئی اے کا طیارہ ایئر فرانس کے طیارے سے ٹکرا گیا

لاہور سے ٹورنٹو جانے والا پی آئی اے کا طیارہ ایئر فرانس کے طیارے سے ٹکرا گیا

ٹورنٹو۔ لاہور سے ٹورنٹو جانے والا پی آئی اے کا طیارہ ایئر فرانس کے طیارے سے ٹکرا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق لاہور سے ٹورنٹو جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 789ٹیکسی کے دوران ایئر فرانس کے طیارے سے جا ٹکرائی جس سے طیاروں کے پروں کو نقصان پہنچا ہے تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

اور نہ ہی کسی مسافر کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ایئر فرانس کا طیارہ ٹورنٹو کے پیئر سن انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے ٹرمینل تھری پر کھڑا تھا کہ پی آئی اے کا طیار ہ ٹیکسی کے دوران اس سے جا ٹکرایا۔ حادثے کے بعد مسافر وں کو سامان کے حصو ل میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ایئر پورٹ پرفلائٹ آپریشن کچھ دیر کیلئے معطل کر دیا گیا ہے۔