بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / سرمایہ کاروں کی دلچسپی ہماری کامیاب اقتصادی پالیسیوں کی عکاسی ہے،وزیراعظم

سرمایہ کاروں کی دلچسپی ہماری کامیاب اقتصادی پالیسیوں کی عکاسی ہے،وزیراعظم


اسلام آباد۔وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ سرمایہ کاروں کی دلچسپی ہماری کامیاب اقتصادی پالیسیوں کی عکاس ہے،شاہراہوں کے منصوبے سے سرمایہ کار کم ترقی یافتہ علاقوں کا رخ کرینگے،سی پیک میں صوبوں کی نمائندگی خوش آئند ہے،سی پیک منصوبوں میں صوبوں کا مساوی حصہ اہمیت کا حامل ہے۔بدھ کو اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہاکہ بین الاقوامی سرمایہ کاری پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچپسی لے رہے ہیں،سرمایہ کاروں کی دلچپسی ہماری کامیاب اقتصادی پالیسیوں کی عکاس ہے۔

شاہراہوں کے منصوبے سے سرمایہ کار کم ترقی یافتہ علاقوں کا رخ کرینگے۔وزیراعظم نوازشریف نے سی پیک منصوبوں پر ہونیوالی پیشرفت پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہاکہ صنعتی پارکس کو بجلی ،گیس اور مواصلات کی سہولتیں فراہم کی جائیں،سی پیک میں صوبوں کی نمائندگی خوش آئند ہے،سی پیک منصوبوں میں صوبوں کا مساوی حصہ اہمیت کا حامل ہے۔

وزیراعظم محمد نوازشریف نے ڈیڑھ ارب ڈالر کی ٹرانسمیشن لائن پر مبارکباد ی معاہدے کے تحت لاہور اور مٹیاری کے درمیان ہائی ٹرانسمیشن لائن بچھائی جائیگی،وزیراعظم نے ماس ٹرانزٹ منصوبوں کو سی پیک میں شامل کرنے پر مبارکباد دی اور ہدایت کی کہ وزارت ریلوے منصوبوں کیلئے صوبوں کو تکنیکی مشاورت فراہم کرے ،سی پیک کے حوالے سے مشترکہ تعاون کمیٹی کے چھٹے اجلاس پر وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی کہ 300میگاواٹ توانائی منصوبے کے معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں،300میگاواٹ منصوبے پر جلد کام شروع ہوجائے گا۔