بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / راولپنڈی ریجن سے 4 دہشت گرد گرفتار،داعش کیلئے بھرتی مرکز کا انکشاف

راولپنڈی ریجن سے 4 دہشت گرد گرفتار،داعش کیلئے بھرتی مرکز کا انکشاف


راولپنڈی۔ پولیس نے راولپنڈی ریجن کے شہروں راولپنڈی ،اٹک اور ٹیکسلا میں آپریشن کے دوران 4اہم دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ، داعش کیلئے دہشت گردوں کے بھرتی مرکز کاانکشاف بھی ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق راولپنڈی، اٹک اور ٹیکسلا میں کئے گئے آپریشن میں پکڑے گئے چار دہشت گرد وں کا تعلق مہمند ایجنسی، اورکزئی ایجنسی، گجرات اور باجوڑ ایجنسی سے ہے۔

دہشت گردوں کی گرفتاری کے بعد کئی بڑے نیٹ ورک پکڑ ے جانے کی توقع ہے۔ذرائع کے مطابق داعش کیلئے دہشت گردوں کے بھرتی مرکز کاانکشاف بھی ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گرد افغانستان میں داعش خراسان کے سربراہ سے ملے تھے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گرد ہاشم خان کا تعلق مہمند ایجنسی، شکیل خان کا باجوڑ ایجنسی سے ہے جبکہ مبینہ دہشت گرد شاہین اورکزئی ایجنسی اور عمران گجرات کا رہائشی ہے۔