بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ٹیلی نا ر سیلز اینڈ سروس سینٹرز بندکرنے سے بے روزگاری کا خدشہ

ٹیلی نا ر سیلز اینڈ سروس سینٹرز بندکرنے سے بے روزگاری کا خدشہ

ٹیلی کمیو نیکیشن کمپنی ٹیلی نار نے ملک بھر میں قائم اپنے سیلز اینڈ سروس سینٹرز بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے اِن سینٹرز میں کام کرنے والے تمام افراد بے روزگار ہوجائیں گے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 17کمپنیاں ان سنٹرز کو چلارہی ہیں جن میں ہزاروں افراد روزگارسے وابستہ ہیں ۔
اس فیصلے سے ملک میں ٹیلی نار کی 289فرینچائز باقی رہ جائیں گیں ۔اس فیصلے کے پیشِ نظر ہزاروں افراد کے بے روز گا ر ہونے کا خدشہ ہے ۔