بریکنگ نیوز
Home / دلچسپ و عجیب / برطانیہ میں خاتون سینڈل کی وار سے شد ید زخمی

برطانیہ میں خاتون سینڈل کی وار سے شد ید زخمی

کہتے ہیں کہ اگر خواتین غصئے میں آجائیں تو کچھ بھی کر سکتیں ہیں ایسا ہی ایک واقعہ برطانیہ کے شہریارک میں رونما ہوا جہاں ایک نامعلوم خاتون نے دوسری خاتون پر حملہ کرکے اُس کی کی آنکھ پر سینڈل دے مار ا جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی ۔جسے طبی امدادکے لیے قریبی ہسپتال لے جایا گیا ،جہاں ڈاکڑوں نے معائنہ کرنے کے بعد بتایا کہ اگر سینڈل کاوار آنکھ پر کچھ سینٹی میٹر اور گہرا چلا جاتاتو سارہ نامی خاتون کی نہ صرف آنکھ ضائع ہوتی بلکہ اِس کی موت بھی واقع ہو سکتی تھی ۔
متاثرہ خاتون نے بتایا کہ وہ رات کو اپنے بچوں کے ساتھ بازار میں خریداری کرنے میں مصروف تھیں کہ ایک نامعلوم خاتون جوشاید شراب کے نشے میں دت تھیں اُن پر سینڈل دے مارا جو سیدھا اُس کی دائیں آنکھ پر جا لگا جس وہ شد ید زخمی ہوگئی تھی ۔سارہ اب علاج کے بعد تیزی سے صحت یاب ہوکر اپنے خاندان کے کے ساتھ معمول کی زندگی بسر کررہی ہے ۔