بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پاکستان کشمیریوں کیساتھ کھڑا ہے، بھارت کو راہ فرار اختیار نہیں کرنے دینگے،وفاقی وزراء

پاکستان کشمیریوں کیساتھ کھڑا ہے، بھارت کو راہ فرار اختیار نہیں کرنے دینگے،وفاقی وزراء


اسلام آباد۔وفاقی وزراء و حکومتی مشیروں نے مسئلہ کشمیر پر دو ٹوک الفاظ میں ایک بار پھر بھارت پر واضح کیا ہے کہ پاکستانی کشمیر کی عوام کے ساتھ کھڑا ہیں، بھارت کو راہ فرار اختیار نہیں کرنے دینگے ،پاکستانی قوم متحدہے ، کشمیر کا مسئلہ طاقت سے نہیں دبایا جاسکتا،بھارت کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے کا وعدہ پورا کرے،کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائیگا ،مسلح تصادم سے خطے میں تباہی آسکتی ہے ۔وفاقی کابینہ کے اجلاس سے آمد کے موقع پر مختصر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ محمدآصف نے کہا کہ کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائیگا۔

، مسلح تصادم سے خطے میں تباہی آسکتی ہے ،بھارت غیر ذمے دارانہ رویے کا مظاہرہ کررہاہے ، ریاض پیرزادہ نے کہا کہ بھارت مظلوموں کی آواز کو نہیں دباسکتا،بھارت مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کو چھپانے کے لئے سرحد پر کشیدگی پیدا کررہا ہے اور اسے اب بھاگنے نہیں دینگے۔ خرم دستگیر نے کہا کہ کشمیر یوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کرتے ہیں ،کشمیر کی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ،پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے ۔

مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ بھارت مسئلہ کشمیر کے حل سے فرار چاہتا ہے پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی و سفارتی حمایت و مدد جاری رکھے گا ،مسئلہ کشمیر کو دنیا میں اجاگر کیا جائے گا تاکہ کشمیریوں کو بھارت کے چنگل سے آزادی مل سکے ، وزیراعظم کے مشیر امیر مقام نے کہا کہ پاکستانی قوم متحدہے ، کشمیر کا مسئلہ طاقت سے نہیں دبایا جاسکتا،برجیس طاہر نے کہا کہ بھارت عالمی فورمز پر ناکامی کے بعد بوکھلاہٹ کا شکارہے، بھارت کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے کا وعدہ پورا کرے، بلیغ الرحمن نے کہا کہ بھارت کشمیر میں مظالم کی توجہ دنیا سے ہٹانا چاہتا ہے۔