بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / امریکی افواج کی قیادت کرنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے، اوباما

امریکی افواج کی قیادت کرنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے، اوباما


ورجینیا ۔امر یکی صدر باراک اوباما نے امریکی مسلح افواج کی جانب سے ہونے والی الوداعی تقریب میں شرکت کی اوباما کا کہنا تھا کہ امریکی افواج کی قیادت کرنا ان کیلئے اعزاز کی بات ہے، امریکی ریاست ورجینیا کے فوجی مرکز میں مسلح افواج کی تقریب ہوئی۔ جس میں امریکی صدر اوباما اور وزیر دفاع ایش کارٹر سمیت فوجی افسران نے شرکت کی۔

تقریب میں فوجی دستوں نے مارچ بھی کیا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر اوباما کا کہنا تھا کہ دنیا کی سب سے بہترین افواج کی قیادت کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے انہوں نے ملکی سلامتی کے تحفظ اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکی فوج کے کردار کو بھی سراہا۔